جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کمشنر کراچی نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

کمشنر کراچی

کراچی: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا گیا اور شادی ہالز کیلئے مقرر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنرز اقدامات کریں، شادی ہالز میں ایک ہزار سے زائد مہمانوں کے داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائے، ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، مزید تین ہزار 567 کیسز کی تصدیق

محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ز ماسک کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، مارکیٹوں، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں ماسک کے استعمال پر عمل کرائیں۔

اجلاس میں اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سخت اقدامات اور تعاون نہیں کرنے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں