جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کامن ویلتھ گیمز: میڈل جیتنے والے قومی ریسلر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

ڈوپ

لاہور: کامن ویلتھ گیمز کے برونز میڈلسٹ قومی ریسلر علی اسد پر چار سال کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ریسلر کا پہلا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، علی اسد کے دوسرے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک علی اسد کو ہر طرح کے مقابلے میں شرکت سے روک دیا ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دوسرا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں علی اسد پر چار سال کی پابندی لگے گی، علی اسد کی درخواست پر سیمپل بی 15 ستمبر کو لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 6 ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن پر پابندی کا امکان

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کہا کہ واڈا قوانین کے تحت علی اسد کو اپنا میڈل بھی واپس کرنا پڑے گا۔

کوچ غلام فرید کا کہنا ہے کہ قومی ریسلر کے پہلے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادہ کی تعداد تیس فیصد کے قریب آئی تھی، جسم میں اینابولک سٹیرائیڈ کی تعداد تیس فیصد سے کم ہو تو ٹیسٹ منفی تصور کیا جاتا ہے، ابھی تک علی اسد کے دوسرے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ قومی ریسلر علی اسد نے کامن ویلتھ گیمز کی 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں