جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کامن ویلتھ گیمز: ریسلنگ ایونٹ کا آغاز 5 اگست سے ہوگا، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

کامن

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 کے ریسلنگ ایونٹ کا آغاز کل بروز جمعہ 5 اگست سے ہوگا۔

ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز صبح دس بجے سے ہوگا، گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

اس کے علاوہ عنایت اللہ 65 کلو اور زمان انور125 ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔

6 اگست کو ہونے والے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے علی اسد 57 ویٹ میں مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

محمد طاہر شریف 74 کلو جبکہ طیب رضا 97 ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں