جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پنجاب کمپنیز اسکینڈل نیب کے حوالے

سپریم کورٹ نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا اور 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں پنجاب کمپنیزاسکینڈل کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے سی ای اوز، ڈی جی نیب لاہوراور چیف سیکرٹری پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین، فاسٹ ٹریک اور دیگر منصوبے ایک ہی ٹھیکیدار کو دیے گئے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوالیں گے۔

اگرریفرنس بنتا ہے تو فائل کریں، 3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے افسران نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کمپنیز اسکینڈل پر ریفرنس بنتا ہے تو نیب ریفرنس بھی فائل ہوگا۔

جبکہ عدالے نے حکم جاری کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو 10 روز میں رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ خبریں