جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم نواز کی صحت کیلئے فکر مند ہیں، انہوں نے ہمیں دو تہائی اکثریت بھی دلوانی ہے: شہباز گل

شہباز

اسلام آباد: شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صحت کیلئے بہت فکر مند ہیں، انکی غیر موجودگی میں ہمیں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ باجی (مریم نواز ) کو جلد صحت یاب کرے، وہ سیاسی طور پر واپس ایکٹو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انکی غیر موجودگی میں ہمیں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، اپنی سیاست سے جتنا سیاسی نقصان وہ ن لیگ کا کر لیتی ہیں ہمیں شائد لمبا عرصہ لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انکی صحت کیلئے بہت فکر مند ہیں، آخر انہوں نے ہمیں دو تہائی اکثریت بھی دلوانی ہے۔

متعلقہ خبریں