گلوکارعاصم اظہر کا کہنا ہے کنسرٹ کے دوران اُن کے اوپر چوتا نہیں اچھالا گیا تھا بلکہ کسی مداح نے اسٹیج پر اپنا کپپ پھینکا تھا۔ گلوکار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی ایک وڈیو سے متعلق وضاحت کر دی۔
ایک طنزیہ وڈیو پیغام کے ذریعے عاصم اظہر نے انکشاف کیا کہ مداح کی جانب سے ان پراچھالی گئی چیز جوتا نہیں، درحقیقت ایک ٹوپی تھی۔
وڈیو پیغام میں عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ شائقین محبت کے اظہار کے لیے اکثر اسٹیج پر پرفارمرز کی جانب اپنی کوئی چیز اچھال دیتے ہیں۔
عاصم اظہر نے کہا کہ انہیں مداحوں سے کوئی گلہ نہیں، گلہ ہے تو جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے۔