جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن رہنماؤں پر حملے کی مذمت، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا : بلاول بھٹو

ڈرایا نہیں

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرکے اپوزیشن کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے پی ٹی آئی بوکھلا چکی ہے۔ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرکے اپوزیشن کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرائے کے بندوں سے اپوزیشن پر حملے کرارہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حملے کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں