جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت، فرانسیسی جوانوں کے نام اہم پیغام

فرانسیسی جوانوں

تہران : ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کی توہین رسالت کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی جوانوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔

سپریم لیڈر نے فرانسیسی جوانوں کے نام پیغام بھی جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیا آزادی اظہار کا مطلب توہین، بے ادبی اور بے احترامی ہے؟ فرانسیسی صدر نے توہین آمیز خاکوں کی کیوں حمایت کی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان پر مسلم ممالک میں احتجاج جاری

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام جیسی عظیم ہستی کی توہین کی گئی، کیا یہ فرانسیسی صدر کا احمقانہ اقدام، انہیں صدر منتخب کرنے والی قوم کے شعور کی توہین نہیں؟

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہولوکاسٹ میں شک و تردید کیوں جرم ہے؟ اگر کوئی شخص ہولوکاسٹ کے بارے میں کوئی بات تحریر کرے تو کیا اسے جیل بھیجنا چاہیے اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین آزادی اظہار ہے؟

متعلقہ خبریں