جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

احسن اقبال صاحب! کاش معیشت کی فکر اپنے دور حکومت میں کی ہوتی؟ فردوس عاشق

احسن اقبال صاحب

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں۔ احسن اقبال صاحب! کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، جبکہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جشن منانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے پرویز مشرف سے حلف لیا،فردوس عاشق اعوان

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب! کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟

معاون خصوصی نے کاہ کہ 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔ آل شریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

متعلقہ خبریں