جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی سی بی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کے رابطے کی تصدیق

مبینہ بکی کے

لاہور : پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کے رابطے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکورٹی لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ایک مبینہ بکی نے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کی جانب سے اطلاع کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ کھلاڑی کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنی تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات حاصل کیں، جنہیں مزید چھان بین کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا وہ اس اطلاع سے متعلق مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں