جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

مزید 3 لاکھ 57

نیو دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال قابو سے باہر ہے۔ کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، مزید 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 57 ہزار 229 کا اضافہ ہوا، جبکہ 3 ہزار 449 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی وجہ گنجان آبادی ہوسکتی ہے : ڈبلیو ایچ او

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے اصل اعداد و شمار، رپورٹ ہونے والی تعداد سے 5 سے 10 گنا زائد ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس رہنماء راہول گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں