جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ واضع نظر آرہی ہے : مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ

کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں تو عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ واضع نظر آرہی ہے۔

مشیر قانون، ساحلی ترقی و ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی حقوق کی جنگ لڑنے کا حق ہر شہری کو ہے۔ موجودہ ناکام، نکمی اور نااہل حکومت کی وجہ مہنگائی کا طوفان ہے۔ عام عادمی کو منہگائی کے بھنور میں پھنسا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں تو عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جیالوں کی گرفتاریاں جاری، ہر چوک پولیس گردی کا منظر پیش کر رہا ہے : قمر زمان کائرہ

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جب 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں تو پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ واضع نظر آرہی ہے۔ عمران خان نے خود کہا تھا اپوزیشن کو کنٹینر دیں گے۔ حکومت سیاسی کارکنان کو حراست میں لے رہی ہے۔ سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرانا ان کی بوکھلاہٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو تاریخی جلسہ ہوگا عوام کا سمندر ہوگا، نااہل حکومت نہیں چل سکتی۔ اس حکومت کے نعرے کچھ اور عمل کچھ اور ہے۔ موجودہ حکومت 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرتی مگر گھر مسمار کرتی ہے۔ جعلی سیاسی مقدمات سے نہیں ڈریں گے۔ بلاول بھٹو پاکستان کی عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔

متعلقہ خبریں