جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملالہ یوسف زئی کا گریجویشن مکمل، یوٹیوب کی جانب سے مبارکباد

ملالہ یوسف

لندن : ملالہ یوسف زئی نے اپنا گریجویشن مکمل کرلیا، گریجویٹ ہونے پر یوٹیوب کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے لاک ڈاؤن کے دوران برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنا گریجویشن مکمل کرلیا ہے اور اُن کے گریجویٹ ہونے پر یوٹیوب کی جانب سے بھی اُنہیں مبارکباد دی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر یوٹیوب کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ملالہ کی 12 سیکنڈز پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملالہ یوسفزئی دنیا کی مقبول ترین نو عمر لڑکی قرار

ویڈیو میں ملالہ یوسف نے کہا کہ اِس مشکل گھڑی میں آپ نے جو کچھ بھی کھویا اُس کی وضاحت کرنے کے بجائے یہ سوچیں کہ ہمیں اس سے کیسے لڑنا ہے۔ آپ نے تعلیم حاصل کرلی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ باہر نکلیں اور اس دُنیا کی بہتری کے لیے کام کریں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوٹیوب کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو گریجویشن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ساتھ ہی لکھا گیا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے کلاس 2020 کی ممبر ہونے کی حیثیت سے ہمارے ساتھ اپنے احساسات بانٹے ہیں۔

متعلقہ خبریں