جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اورنج لائن ٹرین کی شروعات پر مبارکباد، قوم کے چار سال ضاٸع کیے گٸے : شہباز شریف

قوم کے چار سال

لاہور : شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ پہلے دو سال عدالتوں میں گھسیٹا گیا، پھر دو سال جان بوجھ  کر تاخیر کی گٸی، قوم کے چار سال ضاٸع کیے گٸے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اورنج لاٸن کے افتتاح پرمبارکباد دیتا ہوں۔ اس منصوبے سے قوم کا پیسہ اور اور وقت بچے گا۔ قوم کے چار سال ضاٸع کیے گٸے۔ اس منصوبے سے قوم کو بہت فاٸدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر

انہوں نے کہا کہ پہلے دو سال عدالتوں میں گھسیٹا گیا، پھر دو سال جان بوجھ  کر تاخیر کی گٸی، بی آر ٹی کی وجہ سے اورنج لاٸن کو روکا گیا۔ بی آر ٹی تو چلی نہیں مگر شکر ہے یہ منصوبہ شروع ہو گیا۔ اگر یہ التوا نہ ہوتا تو پہلے ہی یہ منصوبہ شروع ہو چکا ہوتا۔

فاضل جج نے کہا کہ میں آج بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر آپ بی آر ٹی سے سفر کریں تو یہ وقت ضاٸع نہ ہوگا۔ یہ منصوبہ چین کی جانب سے پوری قوم کے لیے ہے۔ میں عدالت سمیت پوری قوم کو اس منصوبے کی شروعات پر مبارک دیتا ہوں۔

متعلقہ خبریں