جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آصف زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد

آصف علی زرداری

کراچی: آصف علی زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد دی اور پیپلزپارٹی کے ووٹروں کو سلام پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں فتح جیالوں کی محنت کا ثمر ہے، عوام ہی طاقت کا سرچشمہ، عوام ہی بہترین منصف ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے جیالے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی ناقابل شکست ہیں، قائد عوام اور محترمہ بینظیر شہید کو سندھ کے عوام نہیں بھولے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات؛ پی پی پی کو برتری حاصل، جماعت اسلامی کی دوسری پوزیشن

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے یہ نہ بھولیں کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے، جیالو بلاول بھٹو کی طاقت بن جاؤ مستقل آپ کا ہے۔

متعلقہ خبریں