جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاک فوج کی نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل لینے پر مبارک باد

نوح دستگیر

اسلام آباد : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوح دستگیر اور شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتحار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل اور شاہ حسین کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔ نوح دَستگیر اور شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

متعلقہ خبریں