جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارک باد

سنجرانی اور مرزا

اسلام آباد : وزیر اعظم نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے;

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے یہ 2 عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے۔ جو علاقے ماضی میں پیچھے رہے انہیں قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں