جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کانگریس کا آسام میں انتخابات جیتنے پر شہریت ترمیمی بل کیخلاف قانون بنانے کا اعلان

شہریت ترمیمی

نیو دہلی : کانگریس نے آسام میں انتخابات میں کامیابی کے بعد شہریت ترمیمی بل کے خلاف قانون بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت کی کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری اور سینئر رہنماء پرینکا گاندھی انتخابی دورے پر ریاست آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں ہو اپنے مخصوص انداز میں انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دو امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہ اعلان کیا کہ اگر آسام میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ان کی پارٹی سی اے اے ( شہریت ترمیمی قانون ) کو بے اثر کرنے کے لئے قانون بنائے گی۔

پرینکا گاندھی نے ریاست کو دو سو یونٹ مفت بجلی دینے کا ابھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں