کانگریس ریلی میں پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کے نعرے

پریانکا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ایک سیاسی رہنما کی زبان ہی پھسل گئی اور انہوں نے فرط جذبات میں پریانکا گاندھی کو پریانکا چوپڑا بنا ڈالا۔

کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے سریندر کمار نے ریلی میں غلطی سے پریانکا چوپڑا کا نعرہ لگا دیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاجول کا شاہ رخ سے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب

ہندوستان کی سب سے مشہور شخصیت ہونے کے ناطے، چوپڑا بھی اپنا پہلا نام سیاسی شخصیت، پریانکا گاندھی واڈرا کے ساتھ بانٹتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اسی مماثلت کی وجہ سے لوگوں میں الجھن پیدا ہوگئی جب قائد نے اپنے نام کی چیخ ماری اور سب چیخ اٹھے ، “پریانکا چوپڑا زندہ باد”۔

سریندر کمار نے ریلی میں کانگریس پارٹی کی لیڈر پریانکا گاندھی کے نعرے کے جگہ غلطی سے ’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا۔


واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اس وقت امریکہ میں ہیں اور انہوں نے ابھی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔ انہوں نے یکم دسمبر کو جودھپور میں منعقدہ ایک شاندار شادی میں پاپ گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی تھی۔