جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کانسٹیبل نے ڈی آئی جی لاہور شہزاد اسلم کو چھریاں مار کر زخمی کردیا

کانسٹیبل

لاہور: قلعہ گجر پولیس لائن میں کانسٹیبل محمد رفیق نے ڈی آئی جی لاہور شہزاد اسلم صدیقی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پولیس لائن میں واک کر رہے تھے کہ اچانک کانسٹیبل محمد رفیق نے چھری کے ساتھ حملہ کردیا جس پر ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی زخمی ہوگئے۔

موقع پر موجود پولیس لائن کے گارڈز نے محمد رفیق کو پکڑ لیا اور زخمی ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہزاد صدیقی اب خطرہ سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات، وکلا نے ہوائی فائرنگ شروع کردی

اس سے پہلے بھی اسی پولیس لائن میں تین کانسٹیبلان نے مختلف اوقات میں محکمہ سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔

کانسٹیبل محمد رفیق کو ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد انویسٹی گیشن ونگ نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں