جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈسکہ میں پاکستان کے آئین کو کھلم کھلا چیلنج کیا گیا : سعد رفیق

ڈسکہ میں پاکستان کے آئین

اسلام آباد : سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لنگر خانے کھول کر عوام کی خدمت نہیں ہوتی، ڈسکہ میں کھلم کھلا پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا گیا۔

ن لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں این اے 75 کے معاملے پر حاضر ہوئے ہیں۔ ڈسکہ میں کھلم کھلا پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا گیا۔ پی ٹی آئی ہے اسکواڈز موٹر بائیکوں پر فائرنگ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے فیصلہ کن قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے : خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پری پلان دھاندلی کی ہے۔ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے، ہم نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی ہے۔ کارکن کسی جماعت کا بھی ہو کسی کی جان سے کیوں کھیلا گیا؟ ریاست کے ملازمین کو معلوم ہونا چاہیے کہ قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت نے تارے توڑ کر لانے کی بات کی تھی اور پرفارمنس زیرو ہے۔ لنگر خانے کھول کر عوام کی خدمت ہوتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں