جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک بحریہ کیلئے چین اور ترکی میں جہازوں کی تعمیر کا آغاز

پاک بحریہ کیلئے

اسلام آباد : پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے تیسرے اے زیرو فائیو فور فریگیٹ اور ترکی میں دوسرے میلجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق جہاز کی تعمیر کی تقریب چین کے ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ اور ترکی میں میلجم کلاس کورویٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوٸی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 54 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

چین اور ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیٸرز نے تقاریب میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ دونوں جہاز جدید ٹیکنالوجی، مختلف حربی آلات اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں ان جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ یہ بحری جہاز خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقاریب میں پاک بحریہ کے افسران، شپ یارڈز کے نمائندوں اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں