جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

2018 سے ملتوی سکھر- حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا آغاز ہوگیا : احسن اقبال

سکھر- حیدرآباد موٹروے

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سکھر- حیدرآباد موٹروے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیان میں خوشخبری سنائی ہے کہ موجودہ حکومت نے سندھ کے عوام کے لئے بالخصوص اور ملک بھر کے عوام کے لئے بالعموم بے مثال تحفہ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا: احسن اقبال

انہوں نے بتایا کہ 2018 سے ملتوی سکھر- حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔ موٹروے تعمیر کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت معاہدہ پر دستخط ہو گئے۔ وزیر اعظم جلد اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں