جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی کے بغیر ہی پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے پر مشاورت شروع

پیپلز پارٹی کے بغیر ہی

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے بغیر ہی پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے پر مشاورت شروع کردی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوس ہوگئے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے بغیر ہی پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے پر مشاورت شروع کردی، اس سلسلے میں پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینا شروع کردیا۔

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم قائدین کو پیپلز پارٹی سے رابطوں، غلطی سدھانے سے انکار کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا، پی ڈی ایم جیسے اتحاد بناتا ہے : وزیر اعظم

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم قائدین سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو بارہا مواقع دئیے، کہ وہ اپنی غلطی سدھار لے۔ پی پی پی ڈی ایم میں واپسی کی بات کرتے ہیں، تو دوسری جانب لفظی گولہ باری بھی کی جاتی ہے۔ بار بار کی اپیلوں کے باوجود بیان بازی کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے اکثریتی قائدین نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ عید الفطر کے بعد ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو فی الوقت دعوت نہ دی جائے۔

متعلقہ خبریں