جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

مریض کا کٹا پٹا جسم دیکھا یا گیا تصاویر کو دیکھ کر صارفین خوف زدہ

انٹرنیٹ

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کو بعض اوقات خوشگوار حیرت ہوتی ہے تو کچھ کو دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں

ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر صارفین بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے۔

 

پہلے تصاویر کی بات کرلی جائے تو اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا ہے جس کے پیچھے بیڈ نمبر ایک لکھا نظر آرہا ہے۔

بستر پر لیٹے ہوئے شخص کے ہاتھ پیر کٹے ہوئے ہوئے جبکہ کچھ اعضا بالکل علیحدہ بھی ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:چینی شخص کے پیٹ سے 20 سال پرانا ٹوتھ برش نکال لیا گیا

ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے مگر جب اُن کے سامنے حقیقت آئی تو وہ حیران رہ گئے۔

تصویر میں نظر آنے والا شخص تو اصلی ہے مگر بیڈ اور اُس پر نظر آنے والے کٹے پٹے ہاتھ پیر دراصل اصلی نہیں بلکہ یہ کیک ہے۔ جو فرمائش پر کیک بنانے والی کمپنی نے تیار کیے۔

کیک بنانے والے ماہر نے اپنے فن میں اس قدر صفائی دکھائی کہ اُس نے اپنے کیک میں نہ صرف اسپتال کا منظر دکھایا بلکہ ساتھ ہی ایک چھوٹی ٹیبل بھی بنائی جس پر لیمپ رکھا نظر آرہا تھا جبکہ ایک خاتون ہاتھ میں پلیٹ تھامے بھی نظر آرہی ہیں۔

اس کیک کو ’ہائپر رئیل اسٹک کیک‘ کہا جاتا ہے جو انسانی زندگی کی عکاسی کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں