جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے این سی او سی سے رابطے میں ہیں: پی سی بی

این سی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے نیشنل کمائنڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے رابطہ میں ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق آئندہ بھی فیصلہ کیا جائے گا، کراچی میں بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ بھی این سی او سی کو اعتماد میں لے کر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6، بقیہ میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل

ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، ابھی تک پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق کراچی میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں