جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا رابطہ، لیگی ارکان پارلیمنٹ میں تحمل اور صبر سے کام لیں : نواز شریف

لیگی ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد : نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں، لیگی ارکان پارلیمنٹ میں تحمل اور صبر سے کام لیں۔

ایف آئی اے میں پیشی اور قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشاورت کی۔

نواز شریف نے لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے قانونی آپشنز کو استعمال کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم صفدر نے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا : فرخ حبیب

نواز شریف نے کہا کہ لیگی ارکان پارلیمنٹ میں تحمل اور صبر سے کام لیں، ایسے اقدام نہ اٹھائیں، جس سے ایوان کا تقدس مجروح ہو۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں، حکومتی ہتھکنڈوں کو اجاگر کریں۔

قائد مسلم لیگ ن نے ہدایت کی کہ حکومت کی خامیوں اور عوامی مسائل کو ہر صورت اسمبلی میں اٹھایا جائے۔ حکومت اپنی نالائقی چھپانے کے لئے اس طرح کے اوچھے ہتھگنڈے استعمال کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی حکومتی بینچز سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں