جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سماجی و معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری امر ہے : عثمان بزدار

سماجی و معاشی ارتقاء

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سماجی و معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری امر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم جمہوریت پر جاری پیغام میں کہا کہ جمہوریت ہی مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے۔ کسی بھی معاشرے میں مساوات کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔ جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری امر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار لیکن جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پر اسلام آباد طلب

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو عرصہ دراز سے جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے۔ مودی سرکار کشمیری عوام کو جمہوری حق دینے کی بجائے ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ آج کے دن ہمیں ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں