جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سزائے موت عمر

کراچی : 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ ملزمان میں سید الطاف حسین، حیدر شاہ، عارف شاہ اور شاہد محمود شامل ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  میاں چنوں : 5 ملزمان کی 3 کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، سزا کالعدم قرار نہیں دے سکتے۔ پراسیکیوٹر نے کہا ہ ملزمان نے 2018 میں 8 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے 2019 میں ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے ملزمان کی اپیل کو مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں