جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کیسز اور اموات کی میں کمی، وباء میں مبتلاء مزید اڑتالیس افراد دم توڑ گئے

مزید اڑتالیس افراد

اسلام آباد : نئے کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں کمی آگئی، کورونا وائرس میں مبتلاء مزید اڑتالیس افراد انتقال کرگئے، ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک نو فیصد رہی۔

کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید اڑتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد انیس ہزار تین سو چوراسی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممبر سندھ اسمبلی راجہ اظہر کورونا میں مبتلاء ہوگئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک نو فیصد رہی اور دو ہزار پانچ سو سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد تہتر ہزار تین سو اٹھانوے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں