جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی، مزید 53 افراد کا انتقال

مزید 53

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی، تاہم وباء نے مزید 53 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 882 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 383 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت خزانہ نے کورونا ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 736 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 13 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 94 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں