جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان میں کووڈ تشخیص

کورونا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، اٹارنی جنرل آف پاکستان میں کووڈ ٹو تشخیص ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کورونا ویکسینشن مہم جاری ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے چوبیس گھنٹوں میں 153 نئے کیسز سامنے آگئے، مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ پانچ تک پہنچ گئی اب تک اسلام آباد سے 44 ہزار 259 کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 338 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان میں کووڈ ٹو اہم شخصیات کو بھی لپیٹ میں لینے لگا اٹارنی جنرل آف پاکستان میں کووڈ ٹو تشخیص ہونے کا انکشاف ہوا ہے،
اٹارنی جنرل نے آغا خان اسپتال سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو کورونا ویکسین کی تیسری کھیپ مل گئی

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل جاوید خالد نے نیویارک کے لیے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

اسلام آباد میں کورونا ویکسینشن مہم جاری ہے ویکسین لگانے کا عمل پچیس روز میں داخل ہوچکا ہے اور پمز اسپتال میں 3 ہزار 848 طبی عملہ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 805 طبی عملہ ویکسین لگوا چکا ہے۔

پولی کلینک اسپتال میں 1475 طبی عملہ رجسٹرڈ ہوچکا ہے 588 طبی عملے کے افراد ویکسین لگوا چکا اور سی ڈی اے اسپتال میں 2068 طبی عملے نے خود کو رجسٹرڈ کرالیا جبکہ 1010 طبی عملے کو چینی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں