جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 665 افراد متاثر، 4 افراد جاں بحق

مزید 584

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس میں مزید 665 افراد مبتلاء ہوگئے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیئے گئے 29 ہزار 97 ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید 665 مریض سامنے آگئے ہیں، جبکہ 4 مزید افراد زندگی ہار بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 936 رہ گئی ہے۔ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئی، جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 393 ہوچکی ہے۔

اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 760 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، جبکہ کورونا کے 30 لاکھ 24 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں