جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کے باعث نئی مشکل، سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے

سیاہ پھپوندی

کراچی : کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز سامنے آنے لگے۔

میوکورمائیکوسس یا سیاہ پھپوندی ایک خطرناک فنگل انفیکشن ہے، جو کمزور قوت مدافعت والے افراد پر حملہ کرتا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے بیمار افراد کی ناک پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں۔

نظر میں دھندلاپن، سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے ساتھ خون آنے کی علامات سامنے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ایک اور خطرناک طوفان ’’یاس‘‘ کی آمد، اوڈیشہ سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی بیماری نہیں، لیکن کورونا کے مرض میں مبتلاء افراد میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث یہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگر فنگس پھیپھڑوں تک پہنچ جائے تو اس پر دوائیاں بھی اثرانداز نہیں ہوتیں۔

ماہرین نے کہا کہ مرض سے بچاؤ کے لیے کمزور قوت مدافعت کے حامل خصوصاً شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو احتیاط کرنا لازم ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مریضوں میں سیاہ پھپوندی کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں