جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا نے مزید 46 افراد کی زندگی چھین لی

مزید 46 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 ٹیسٹ کے ذریعے 3 ہزار 97 نئے مریض سامنے آگئے، جو کہ پچھلے چند دنوں سے زیادہ ہے۔ وباء کے باعث مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : کورونا سے مزید 4 افراد کی ہلاکت، 286 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی، جبکہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 869 ہے۔

متعلقہ خبریں