جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا کی مزید 539 افراد میں تصدیق، 4 افراد جاں بحق

539

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 539 افراد کو بیمار کردیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے، جن سے 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مزید 4 افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ سے متجاوز

نئے آنے والے کیسز کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 2 ہوگئی، جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 کے اضافے کے بعد 6 ہزار 383 چکی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 68 ہزار 613 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں