جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں مزید 799 افراد میں کورونا کی تصدیق

799

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 799 افراد متاثر ہوگئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں 42 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے ذریعے کورونا کے 799 نئے کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے جاپان نے توڑ نکال لیا

ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 437 ہوگئی، جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 392 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 7 ہزار 388 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں