جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں : وزارت خزانہ

30 لاکھ افراد

اسلام آباد : کورونا وائرس کے معاشی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

سینیٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب کورونا وائرس کے سنگین معاشی اثرات کی تصویر پیش کرتے ہوئے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

تحریری جواب کے مطابق صنعتی شعبے کے 10 لاکھ اور خدمات کے شعبے کے 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3 فیصد سے بڑھ کر 33.5 فیصد ہو جائے گی۔ فروری سے مارچ کے دوران روپے کی قدر میں ماہانہ بنیاد پر 7.5 فیصد کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے باعث ٹیکس جمع کرنے میں 30 فیصد کمی آئی : حماد اظہر

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا بحران سے قبل جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.24 فیصد تھا۔ مالی سال 2020 میں 0.4 فیصد کی منفی شرح نمو رہی۔ اپریل سے جون تک ایف بی آر ریونیو میں 700 سے 900 ارب روپے تک کمی ہو گی۔ ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 بلین روپے تک گر سکتا ہے۔

ایف بی آر کا ٹیکس حدف 4800 ارب روپے تھا، مالی خسارہ 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.4 فیصد ہو جائے گا۔ پاکستان کی برآمدات کم ہو کر 21.22 ارب ڈالرز رہیں گی۔

بیرون ملک کام کرنے والے مزدروں کی ترسیلات میں 2 ارب ڈالرز کی کمی ہوگی، بجٹ خسارہ 9.4 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

متعلقہ خبریں