جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یورپ میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار ہوگئے

92 ملین سے زائد

برسلز : اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ یورپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار ہیں۔ ہر 5 میں سے ایک شخص یا مجموعی آبادی کا 21.1 فیصد 2019 میں غریب ہونے اور اس کے نتیجے میں سماجی اخراج کے خطرے کا سامنا کر رہا ہے، جن کی تعداد 92.4 ملین افراد بنتی ہے۔ 19.4 ملین بچے اور 20.4 ملین مزدور بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے دنیا بھر میں 40 سے 60 کروڑ افراد غربت میں جا سکتے ہیں : اقوام متحدہ / آکسفیم

یو این کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے ایسے بے شمار لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے، جنہوں نے پہلے کبھی بھی اپنی زندگی میں غربت کا سامنا نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں