جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا کے شکار جاری، مزید 706 متاثر

706

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مزید 706 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 486 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 706 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا مثبت کیسز کا تناسب سب سے کم ہوگیا : اسد عمر

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 423 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 71 ہزار 27 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 42 فیصد رہی، ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں