جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کورونا سے متاثر لتا منگیشکر نمونیا کا شکار بھی ہوگئیں

نمونیا

ممبئی: لیجنڈ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر میں کورونا کے بعد نمونیا کی بھی تشخیص ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے ڈاکٹر نے گلوکارہ کے نمونیہ میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر پریت صمدانی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر تاحال آئی سی یو میں ہیں جہاں ان کی حالت بہتر ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں 10 سے 12 روز آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کورونا وائرس سے متاثر، آئی سی یو منتقل

خیال رہے کہ گزشتہ روز لتا منگیشکر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں