جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

بینک

‏اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری، 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی دو فیصد تک رہنے کی توقع، کورونا وائرس میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے، 2020 میں پاکستان میں منہگائی کہ شرح 10.7 فیصد تک رہنے کا امکان۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی دو فیصد تک رہنے کی توقع ہے، کورونا وائرس میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے، معاشی اصلاحات میں بحالی پرپاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع ہے۔

‏ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ،2020 میں پاکستان میں منہگائی کہ شرح 10.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ2021 میں پاکستان میں منہگائی 7.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

‏رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار 2.7 فیصد رہی، اپریل میں اے ڈی بی نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 2.6 فیصد لگایا تھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے سال کے لیے معاشی شرح نموکا اندازہ 3.6 فیصد لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں