جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کورونا کا خوف؛ حجام نے کھڑکی سے حجامت شروع کردی

حجام

دنیا بھر میں کرونا وائرس نے سب کو دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے اور نظام زندگی معطل ہے لیکن چین میں لوگوں نے کاروبار چلانے کے لیے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔

چین میں کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔

چینی صوبے ہنان کے شہر ژینگزو میں موجود ان خاتون حجام نے ماسک پہنا ہوا ہے، لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں۔

خاتون نے ملک بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث خود کو گھر میں محصور کرلیا تھا لیکن ان کے گاہکوں نے اصرار کیا وہ ہی ان کے بال کاٹیں گی جس پر وہ کھڑکی سے بال کاٹنے پر راضی ہوئی۔

ایک گاہک نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے بال کٹوانے سے پہلے تین مرتبہ خاتون نے بال کاٹنے کی بھیک مانگی جس پر وہ میرے بال کاٹنے کےلیے راضی ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 65 سالہ خاتون اپنے گھر کے باہر ہی دکان لگاکر حجامت کرتی تھیں اور 3 یوآن میں لوگوں کے بال کاٹتی ہیں جبکہ بیجنگ میں حجامت کی اجرت 4 یوآن وصول کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں