جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کورونا کی تشخیص ہونے پر روشن ہونے والا انوکھا ماسک

وبا

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں کی جانب سے ایسا جدید ماسک تیار کیا جارہا ہے جو وائرس شناخت ہونے پر روشن ہوجاتا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی اور مہلک ترین وبا کے باعث لاکھوں انسان بیمار اور ہلاک ہوچکے ہیں، جس کی وجہ وائرس کئی روز تک تشخیص نہ ہونا ہے۔

امریکی یونیورسٹی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اب ایسا ماسک تیار کرلیا ہے جو وائرس کی موجودگی میں روشن ہوجاتا ہے۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں نے اب یہ ٹیکنالوجی مہلک ترین وبا کرونا وائرس کے لیے بھی تیار کررہے ہیں۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق اس سے قبل سائنسدانوں نے چھ سال کی محنت کے بعد یہ ماسک زیکا اور ایبولا وائرس کے لیے تیار کیا تھا تاہم اب اس میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے کوویڈ 19 کی شناخت کےلیے بنایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسک تیار ہونے کے بعد جو بھی شخص اس ماسک کو پہنے گا اور اسے کھانسی یا چینک آئی تو ماسک سے روشنی خارج ہوگی جو وائرس کی نشاندہی کرے گی اگر ماسک میں سے روشنی خارج نہ ہوئی مطلب مذکورہ شخص کرونا سے متاثر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں