جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا کی ویکسن کی تیاری میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے: ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت

عالمی

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا کو بچانے کیلئے ویکسن کی تیاری میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے کوئی بھی ایک ملک وائرس سے اکیلا نہیں لڑسکتا وقت آگیا ہے کہ دنیا ایک ہوکے وائرس سے نجات کا راستہ تلاش کرے۔

صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس اڈہانوم نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی ویکسین بنانے میں مزید 12 تا 18 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ اس عرصے میں مریضوں کے علاج اور زندگیاں بچانے کیلئے جو بھی ادویات سامنے آئیں گی عالمی ادارہ صحت انھیں قبول کرے گا۔

ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وقت بڑا مسئلہ پیرا پیڈیکل اسٹاف کی حفاظت بھی ہے اور انکے لیے لازمی سازو سامان کی قلت پوری دنیا میں ہے اب تک 74 ممالک کو دو ملین ڈالر کا حفاظتی سازو سامان بھیجا ہے، مزید ساٹھ ممالک کو بھی سامان بھیجا جائے گا لیکن یہ کوشش دنیا کے تمام ممالک کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر نے امریکا، چین، روس سمیت دنیا کے تمام ممالک سے ایک ہوجانے اور اتحاد قائم کرنے کی بھی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری نجات ہمارے اتحاد میں ہی ہوگی۔

متعلقہ خبریں