جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک بھر میں کورونا نے مزید 102 افراد کی جان لے لی

102 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 699 ٹیسٹ کیئے گئے، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 4 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی، جبکہ مزید 102 افراد کا انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق، 829 نئے کیسز کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔ فعال مریضوں کی تعداد 64 ہزار 373 ہوگئی ہے۔ ‏ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.60 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں