جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں کورونا مزید ایک سو بیالیس افراد کی جان لے گیا

مزید ایک سو بیالیس

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید ایک سو بیالیس افراد کی سانسیں روک دیں۔

این سی او سی نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید ایک سو بیالیس افراد انتقال کرگئے، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد سترہ ہزار تین سو انتیس ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن اور نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے چار ہزار چار سو ستاسی نئے کیسز سامنے آئے اور اب ملک میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ چار ہزار نو سو چھتیس ہوگئی ہے۔ آج کورونا مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں