جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا، براہ راست سیشن کی بجائے ورچوئل اجلاس بلایا جائے : فواد چوہدری

ورچوئل اجلاس

اسلام آباد : فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے۔ 18 کے قریب ارکان اسمبلی ابھی بھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، پانچ قومی معاملات پر بحث کرانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں