جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق، 548 نئے کیسز

548 نئے

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، وائرس میں مبتلاء 548 نئے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید 5 زندگیوں کو چھین لیا ہے، جبکہ 548 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی

ملک بھر میں مجموعی کیسز 3 لاکھ 3 سو 71 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 ہے۔ اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اب تک کورونا وائرس نے سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 404، پنجاب میں 97 ہزار 533، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 823، بلوچستان میں 13 ہزار 282، اسلام آباد میں 15 ہزار 832، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 366 اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 131 افراد کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں