جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے دشمن ہیں: گورنر پنجاب

گورنر

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائیگا، سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کو بھی دشمن بنے ہوئے ہیں انسداد کورونا کیلئے افواج پاکستان کا تاریخی کردار قابل تحسین ہے۔

کوروناوائرس سب بڑا خطرہ بن چکا ہمیں حفاظتی تدابیرپر عمل کر نا ہوگا ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں قوم مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کورونا کے خلاف جنگ میں چینی مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں